جیالے ماضی کے بیانات بھول گے۔
کل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کی 2021 کے الیکشن میں کئیے جانے والے خطاب کے ایک حصے کو زیر بحث لائے ہوئے ھیں جس میں وہ ایک پارٹی امیدوار کے پارٹی چھوڑنے پر سیاسی بیان دی رہی تھی۔ جس کو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑے فخریہ انداز سے شئیر کر کے متعلقہ امیدوار کو نیچا دیکھانے کی کوشش کر رہے ھیں۔
ہمارے معاشرے میں یہ کوئی نئی بات نہیں سیاسی میدان میں مخالفین جب ایک دوسرے کو للکارتے ہیں تو جوش خطابت میں کچھ بھی کہہ دیتے ھیں۔
آپ تجربہ کار اور باغ کی سنئیر سیاسی شخصیت جناب سردار قمر الزماں کی ہی مثال لے لیں۔
الیکشن 2016 کا معارکہ ہارنے کے بعد غم و غصے میں انہوں نے وسطی باغ کے ووٹرز کو پیسے کے عوض اپنی بہن بیٹیاں یچنے والا قرار دیا تھا۔ پھر الیکشن 2021 میں شرقی باغ کی عوام کی خوشنودی کیلئے وسطی کے ووٹرز کو اُن کے مقابلے میں جاہل قرار دیا تھا۔ اس لیے اس طرح کے بیانات کو اگر بنیاد بنا کر کسی قسم کی تنقید کی جائے تو تمام سیاسی شخصیات اپنی کسی جوش خطابت کی وجہ سے عوامی عدالت میں مجرم ثابت ھوں گے۔





Comments
Post a Comment